2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:58
پشاور:سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،3افراد جاں بحق ،5زخمی
جیو نیوز - پشاور......... پشاورمیں سلنڈر دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں کوہاٹ روڈ پر بازید خیل اسٹاپ کے قریب گاڑی میں نصب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔ریسکیو اداروں نے فوری طور پر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔