2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:18
پشاور: وزیرباغ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قتل
جیو نیوز - پشاور......پشاور کے علاقے وزیرباغ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو قتل کردیا۔تھانہ آغہ میرجانی کی حدود میں واقع علاقہ وزیرباغ میں اے ایس آئی آصف محمود بچوں کو سکول میں چھوڑ کر واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائر کھول دیا۔ جس سے آصف محمود موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی آصف محمود ایک ہفتے کی چھٹی پر تھا۔ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔