تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:28

پشاور :کوہاٹ روڈ پر گاڑی میں دھماکا،7افراد جاں بحق

جیو نیوز - پشاور ......پشاور میں کوہاٹ روڈ پر گاڑی میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق ہو گئے ۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں مزید 3افراد دم توڑگئے ۔ جاں بحق 2 افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں کوہاٹ روڈ پر بازید خیل اسٹاپ کے قریب گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں7افراد جاں بحق اور متعدزخمی ہوگئے۔ریسکیو اداروں نے فوری طور پر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دھماکا گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.