2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:18
پی ٹی سی ایل آتشزدگی: 5روز بعد بھی فون لائنزبحال نہ ہو سکیں
جیو نیوز - لاہور.......لاہورمیں ایجرٹن روڈپرپی ٹی سی ایل کی عمارت میں آتشزدگی کےواقعے کو5روز بیت گئے،شہر کےایک بڑےحصےمیں پی ٹی سی ایل کےلینڈلائن نمبرز ابھی تک بند ہیں۔ بنکوں کےاےٹی ایم سسٹم،ہیلپ لائنزاور انٹرنیٹ سروسزبھی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکیں۔ایجرٹن روڈپرپی ٹی سی ایل کی 9منزلہ عمارت میں ہفتےاوراتوار کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی،جس سےٹیلی فون ایکسچینج،سافٹ ویئر سسٹم،کمپیوٹرز،انسٹالیشن سسٹم،تاریں،ٹیلیفون سیٹ اور ڈیوائسز سمیت دیگر اشیا تباہ ہوگئی تھیں آگ بجھے5روز بیت گئے،مگرشہر کےبیشتر حصے میں لینڈ لائن نمبرز،بنکوں کےاےٹی ایم سسٹم،اورہیلپ لائنز ابھی تک بند پڑی ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔