2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:18
جمہوریت کا تسلسل ترقی کی ضمانت ہے، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور.......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل ترقی کی ضمانت ہے۔معیشت کی بحالی کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف سے امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے لاہور میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رُخ کیا ہے۔امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کیلئے بھی حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہےکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات لائے۔