2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:18
عمران کا رونا دھونا صرف وزیراعظم بننے کیلئے ہے، سعد رفیق
جیو نیوز - لاہور...... وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ عمران خان کا رونا دھونا صرف وزیراعظم بننے کے لیے ہے۔ وفاقی وزیرریلوے اور ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا اصل نام تحریک انتشار ہے اور عمران خان کا رونا دھونا صرف وزیراعظم بننے کے لیے ہے ، عمران اورقادری منفی سیاست کرکے معیشت کو نقصان پہنچارہے ہیں، عمران خان خیبرپختونخوا پر توجہ نہ دے کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کررہےہیں ۔