تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:48

الیکشن کمیشن 2013 کے انتخابات کا ریکارڈ محفوظ ہے، اشتیاق احمد

جیو نیوز - اسلام آباد...... سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 2013 کے انتخابات کا سا راریکارڈ محفوظ ہے،لاہور میں جلنے والے ریکارڈ کا عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، فارم 14 کو ویب سائیٹ پر ڈالنے کا کوئی قانون نہیں۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کااجلاس اسلام آبادمیں سینٹراسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن اشیاق احمدخان نےاجلاس بریفنگ میں وضاحت کی کہ انہوں نے کہا تھا کہ دھاندلی کے الزامات لگانے والے مناسب فورم پر الزامات ثابت کریں، کسی کے خلاف کارروائی کا نہیں کہا تھا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں اسٹوریج کی گنجائش نہ ہونےکی وجہ سے ڈسٹرکٹ ٹریژری میں رکارڈ جمع ہوتا ہے اور گزشتہ انتخابات کاریکارڈ وہاں محفوظ ہے ۔ اشیاق احمدخان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ایک سال تک رکارڈ محفوظ رکھتا ہے جبکہ پٹیشن دائر ہونے کی صورت میں متعلقہ حلقوں کا رکارڈ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہونے تک رکھا جاتا ہے ۔ اجلاس کوبتایاگیاکہ آر اوز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہیں لیکن اگر وہ گڑ بڑ کریں توالیکشن کمیشن ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا،صرف ان کے متعلقہ ادارے کو لکھ سکتا ہے۔ حاجی عدیل نے کہا کہ آر اوز سورتیں سنتے رہے، امیدواروں کی توہین کی گئی ، اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرٹیکل 62 ای میں اسلام کی تعلیمات کا ذکر ہے۔ چیئرمین کمیٹی اسحاق ڈار نے حاجی عدیل سے کہا کہ وہ آرٹیکل 62 ای کے خاتمے کی تجویز دے دیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نےبتایاکہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ تیاری کے مرحلے میں ہے، اس میں 316 سفارشات بھی شامل ہیں۔پرنٹنگ کارپوریشن کے ایم ڈی اظہر شمیم نے بتایا کہ تین کروڑ نہیں، 30 لاکھ 64 ہزار، 400 بیلٹ پیپرز دوبارہ پرنٹ کیے گئے تھے۔ اجلاس میں ایک موقع پر چیئرمین کمیٹی اسحق ڈار اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق نائیک کے درمیان مکالمہ بھی ہوا ۔ اسحق ڈار نے کہا کہ انہوں نے دو ڈائریکٹ الیکشن لڑے، آپ نے کبھی نہیں لڑا، فاروق نائیک نے جواب دیا کہ وہ الیکشن پٹیشنز لڑتے ہیں ، الیکشن نہیں۔دوران اجلاس ایک موقع پرسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ حلقہ این اے 124 کے 152 تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی تھیں، 80 میں فارم 14،15 موجود نہ تھا، وہ اس بارےمیں مناسب موقع پر وائٹ پیپر شائع کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.