تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:58

پی ٹی آئی جلسے میں بدنظمی، اسٹیج کیلئے تیار کی گئی سیڑھی ٹوٹ گئی

جیو نیوز - میانوالی...... میانوالی میں بھی تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی دیکھنے میں آئی اور اسٹیج پر چڑھنے کے لیے تیار کی گئی سیڑھی ٹوٹ گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تحریک انصاف کے جلسے میں اس وقت دھکم پیل شروع ہوگئی جب عمران خان جلسہ گاہ پہنچے ، عمران خان سے ملاقات کی خواہش میں بہت سے لوگ اسٹیج کے قریب جمع ہوگئے ، اسی دوران اسٹیج پر چڑھنے کے لیے تیار کی گئی سیڑھی ٹوٹ گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ، تاہم کسی کو شدید نوعیت کی چوٹ نہیں لگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.