3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:28
اوچ شریف کے قریب بس الٹ گئی، 9 افراد جاں بحق
جیو نیوز - اوچ شریف.......اوچ شریف کے قریب مسافر بس الٹنے سے9افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے مانسہرہ جانے والی تیز رفتارمسافربس قومی شاہراہ پر پُل پھلکا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔حادثے میں 5افراد موقع پرہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں مزید4افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔شدید زخمی ہونےوالے افراد کو بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاول پور منتقل کردیاگیاہے۔