3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:48
جلسوں اور دھرنوں کے باعث وقت ضائع کیا گیا، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور.....وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بہادر افواج شمالی وزیرستان میں ملک کی بقا کی جنگ لڑرہی ہیں،ایسے وقت میں جلسوں اور دھرنوں کے باعث وقت ضائع کیا گیا۔ لاہور میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اورقوم کو اسکی شاندار کامیابیوں پر فخر ہے۔ پوری قوم پاک فو ج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ حالیہ سیلاب ان کی زندگی کا سب سے بڑا سیلاب تھا ،پنجاب حکومت اور دیگر قومی اداروں نے مل کر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا اورہزارو ں انسانی جانوں کو بچایا، سیلاب متاثرین کی مالی امداد کا دوسرا مرحلہ 20 اکتوبر سے شروع کردیا جائے گا۔