3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:38
جمہوریت ڈنڈے کے زور پر نہیں آتی، یہ دل و دماغ کا کھیل ہے، عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد......عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت ڈنڈے کے زور پر نہیں آتی،یہ دل اور دماغ کا کھیل ہے،جو لیڈر فیکٹریاں بنانے میں لگ جائے،وہ ملک کو کیا ترقی دے گا،اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نگران حکومت شفاف الیکشن کرانے کے لیے آتی ہے،کراچی میں ابھی الیکشن ہورہا تھا ،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہہ دیاکراچی میں شفاف الیکشن نہیں کراسکتے،جو شخص بے ایمانی کرکے پارلیمنٹ میں پہنچا ہو، وہ ایماندار کیسے ہوجائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے خود کہا کہ انھوں نےنوازشریف کےلیےمنی لانڈرنگ کی، اگر اسحاق ڈار سچ کہہ رہے ہیں تو نواز شریف کو وزیراعظم نہیں ہونا چا ہیے، اگر یہ جھوٹ ہے تو اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نہیں ہونا چاہیے۔