3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 5:58
کراچی: کئی علاقوں میںبجلی غائب، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر شہریوں کااحتجاج
جیو نیوز - کراچی.........ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، احتجاج کر نے والے شہریوں نے سڑک پر ٹا ئر جلا ئے جس سے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی، شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب بیشتر علاقوں ، جیکب لائن اور گارڈن سے ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صبح 9 بجے سے لائٹ نہیں اور کے الیکٹرک کو بار بار شکایت کے باوجود عملہ نہیں آیا جبکہ مظاہرین نے کے الیکٹرک کےخلاف نعرے بازی بھی کی،تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ مظاہرین سے مذاکرات کئے جس کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کیا اور سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک بحال ہوگیا۔