تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:18

کراچی :لیاری میں گینگ وار دوبارہ شروع، ایک ہلاک،16 زخمی

جیو نیوز - کراچی.......افضل ندیم ڈوگر.......کراچی کے علاقے لیاری میں چند ماہ کی خاموشی کے بعد دو مسلح گروپوں میں آج پھر لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ سالہا سال سے بدامنی کا شکار کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کے تابڑ توڑ چھاپوں، رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیوں اور مقابلوں میں مبینہ ملزمان کی ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے باوجود، حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی۔ہر چند ماہ بعد گینگ وار پھر آمنے سامنے ہوتے ہیں۔ لیاری میں آج صبح بھی وہی کچھ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق عذیر جان بلوچ کے زیر اثر علاقے کلاکوٹ میں دونوں گروپوں میں گذشتہ رات سے ہی صورتحال کشیدہ تھی۔ عذیر بلوچ کے مخالف گینگ کے سرغنہ نور محمد بابا لاڈلا کے درجنوں کارندوں نے آج صبح سویرے کلاکوٹ، ریکسر لائن اور غریب شاہ روڈ پر اچانک چڑھائی کردی۔ مخالفین کے گھروں پر بموں سے حملے کئے اور شدید فائرنگ کی۔ لیاری کے ان علاقوں کے کنٹرول کے لئے بابا لاڈلا گروپ کے درجنوں مسلح افراد علاقے میں دندناتے رہے۔ ریکسر لائن کے کئی گھروں پر قبضے کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کئی مقامات پر مخالف گینگسٹرز نے بھی شدید فائرنگ کی ۔ گینگ وار میں شدید فائرنگ اور حملوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ حسب سابق گینگ وار کی اس لڑائی کے دوران رینجرز اور پولیس علاقے سے غائب تھی۔ جنگی صورتحال کی وجہ سے بیشتر افراد علاقے سے چلے گئے اور ٹریفک اور کاروبار بند ہوگیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پولیس لیاری میں کشیدگی پر قابو پانے کے لئے کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.