3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:8
اوچ شریف بس حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی
جیو نیوز - اوچ شریف ........ اوچ شریف کے قریب بس حادثے کا شکار ایک اورزخمی چل بسا ،جس کے بعدجاں بحق افرادکی تعداد10 ہوگئی۔ بس کے بیشترمسافر آبائی علاقوں میں عید کی خوشیاں منانے جارہے تھے ۔لاشیں گھروں کوروانہ کردی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے مانسہرہ جانے والی تیز رفتارمسافربس قومی شاہراہ پر پُل بھلکا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد موقع پرہی جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں ترنڈہ محمد پناہ ، چنی گوٹھ اور اوچ شریف منتقل کیاگیا۔ جہاں مزید 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ شدید زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ بس میں سوار بیشتر مسافرمانسہرہ اور ارد گرد کے علاقوں میں اپنے گھروں میں عید منانے جارہے تھے ،میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔