تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:18

رحیم یارخان:میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

جیو نیوز - رحیم یار خان .......رحیم یار خان میں قتل کئے گئے میاں بیوی کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔سہجہ پولیس نے گزشتہ روز مکان میں ضعیف العمر میاں بیوی کو بے دردی اور پراسرار طریقے سے قتل کئے جانے کا مقدمہ نامعلوم افرد کیخلاف درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق جوڑا اولاد سے محروم تھا، انہیں شک ہے کہ انہیں کسی قریبی عزیز نے ہی چند مرلے زمین ہتھیانے کیلئے قتل کیا ہے، تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ مقتولین صوم صلاۃ کے پابند اور شریف النفس بتائے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.