تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:8

سابق صدر آصف زرداری آج لاہور پہنچیں گے

جیو نیوز - لاہور......سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج سہہ پہر لاہور پہنچیں گے۔ وہ عید پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے ساتھ لاہور میں ہی منائیں گے۔آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی، ضلعی عہدے داروں، سابق صدور اور پنجاب کے منتخب ارکان اسمبلی کے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔ جن میں 18 اکتوبر کے کراچی جلسے کے بعد بلاول بھٹو کی متوقع پنجاب آمد اور ان کے عوامی جلسوں کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا ۔سابق صدر آصف علی زرداری پارٹی عہدیداروں اور سینئر رہنماؤں کے ساتھ آج رات بلاول ہاوس میں کھانے پر ملاقات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.