3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:58
خانہ کعبہ کے اندرونی مناظر کی ڈاکیومنٹری آج شام جیونیوز پر پیش کی جائیگی
جیو نیوز - کراچی.......جیونیوزحج بیت اللہ کےموقع پراپنےناظرین کےلیےآج شام ساڑھےچھ بجےپیش کررہا ہے کلید بردارکعبہ ڈاکٹرشیخ محمدصالح زین العابدین اورشیخ عبدالقادر الشیبی کی گفتگو اوربیت اللہ کے اندرونی مناظرخصوصی ڈاکیومنٹری میں۔ خانہ کعبہ کا دیدار اوراس کا طواف کرناہرمسلمان کی دلی تمناہوتی ہےجبکہ کعبۃ اللہ کے اندرجانا مسلمانوں کیلئے کسی خواب سے کم نہیں، خانہ کعبہ کی کنجی کس کے پاس ہے اورخانہ خدا کا دروازہ کون اورکب کھولتا ہے؟ اس پرجیو نیوزنے خصوصی ڈاکیومنٹری تیار کی ہے،جس میں بیت اللہ کے روح پرَوراندرونی خصوصی مناظر اورکلید بردارکعبہ ڈاکٹرشیخ محمدصالح زین العابدین اورشیخ عبدالقادر الشیبی سے جیونیوزکراچی کے بیوروچیف فیصل عزیزخان کی خصوصی بات چیت شامل ہے۔یہ خصوصی ڈاکیومنٹری حج بیت اللہ کےموقع پرآج شام ساڑھے چھ بجےجیونیوزکے ناضرین کے لیے پیش کی جائے گی۔