3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:18
کالاباغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونےکیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
جیو نیوز - لاہور....... کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے درخواست گزار کو حکم دیا کہ وفاق کو بھی فریق بناکر ترمیمی درخواست پیش کی جائے۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔