3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:8
آصف زرداری کا سراج الحق کو ٹیلی فون، ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال
جیو نیوز - لاہور.......پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماؤں نے ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا۔دونوں رہنماؤں نے ملکی صورت حال اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور سراج الحق کی جلد ملاقات متوقع ہے۔