تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:48

پارلیمنٹ کی جتنی توہین دھرنوں میں ہوئی کسی نے نہیں کی، جاویدہاشمی

جیو نیوز - ملتان........سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام چلا بھی گیا توعمران خان کو اقتدار مل ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان جلسے بہت بڑے بڑے کریں گے لیکن اقتدار انہیں چھوئے گا بھی نہیں۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے اب تک جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا ہے۔ پارلیمنٹ کی جتنی توہین عمران نے کی آج تک کسی نے نہیں کی ہے۔عمران خان دھرنے میں خطاب کے دوران بلامبالغہ لائف سیونگ جیکٹ پہنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا والے فضائی منظر دکھانے کے علاوہ دھرنے میں شامل افرادبھی دکھائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.