تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:28

خیبرپختونخوا: نئے وزیرخزانہ کا تعلق دیر، وزیرقانون کاکوہاٹ سےہے

جیو نیوز - پشاور..........خیبرپختونخوا کی کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا مظفرسید اور امتیازشاہد قریشی کون ہیں اورکب کب انتخابات میں حصہ لیا کا احوال بتارہے ہیں۔ نئے بننے والے وزیرخزانہ مظفرسید کا تعلق ضلع دیرکے علاقے تالاش سے ہے، سب سے پہلے سال 2002 کے انتخابات میں حلقہ پی کے 94سے ایم پی اے منتخب ہوئے جبکہ 2008میں جماعت اسلامی کے جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لیاتھا۔ مظفرسید مطالعہ پاکستان میں ماسٹرکے علاوہ کراچی ایس ایم لاکالج سے قانون کی ڈگری کے حامل ہیں۔ وزیرخزانہ کاعہدہ جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نےپارٹی امیربننے کے بعدخالی کیاتھاجبکہ نئے وزیرقانون امتیازشاہد قریشی کا تعلق کوہاٹ سے ہے اوروہ حلقہ پی کے 39سے منتخب ہوئے ہیں وہ ڈپٹی اسپیکرکے طورپرکام کررہے تھے۔ انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے وہ بطوروکیل پریکٹس کررہے تھےاورکوہاٹ بارایسوسی ایشن کے صدربھی رہے ہیں، عام انتخابات سے پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوئے اورمنتخب ہوکراسمبلی میں پہنچے۔ گومل یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری کے حامل ہیں۔ وزیرقانون کاعہدہ سرداراسراراللہ گنڈاپورکی شہادت سے گزشتہ سال اکتوبر سے خالی تھا۔ دونئے معاونین خصوصی میں سے ڈاکٹرامجد کا تعلق سوات سے ہے اورشاہ محمد بنوں سے منتخب ہوکراسمبلی میں آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.