3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:58
تحریک انصاف کے تین ارکان کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس مسترد
جیو نیوز - اسلام آباد........اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے تین ارکان کےخلاف نا اہلی کے ریفرنس مسترد کر دیے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے مستعفی نہ ہونے والے تین ارکان گلزار خان، ناصر خٹک اور مسرت احمدزیب کی نااہلی کیلئے ریفرنس اسپیکر کو بھیجے تھے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے یہ ریفرنسز مسترد کرتے ہوئے رولنگ دی ہے کہ تینوں اراکین پارٹی سے مستعفی ہوئے، نہ ہی کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوئے۔ یوں یہ ارکان آرٹیکل 63اے کے تحت نااہلی کےزمرے میں نہیں آتے۔