تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:8

کراچی :پہلی اسپیشل عید ٹرین 800 مسافروں کو لے کر پشاور روانہ

جیو نیوز - کراچی....... پہلی اسپیشل عید ٹرین 8 سو سے زائد مسافروں کے لے کر کراچی سے پشاور روانہ ہوگئی ہے۔ بھاگتے دوڑتے یہ مسافر اپنی اپنی بوگیوں میں سوار ہونے کی جلدی میں ہیں کیونکہ عید اسپیشل ٹرین اپنے درست وقت پر کراچی سے پشاور روانہ ہورہی ہے۔ کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کا رش دیدنی ہے عید منانے اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے مسافر خوش ہیںاور بچوں کی عید تو جیسے ٹرین میں بیٹھ کر ہی ہوگئی۔ پاکستان ریلورے کی جانب سے کل چار عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اہتمام کیا گیا ہے، آج رات میں ایک اور عید ٹرین کراچی سے راولپنڈی روانہ ہو گی جبکہ کل صبح لاہور اور فیصل آباد کے لئے عید اسپیشل ٹرین چلا ئی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.