3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:48
پشاور:مہمندایجنسی میں پک اپ کھائی میں جاگری، 10افراد جاں بحق
جیو نیوز - پشاور...... مہمندایجنسی میں ایک پک اپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں 16افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتا ل منتقل کیا جارہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تحصیل پنڈیالی کےعلاقےداوےزئی میں پیش آیا۔