تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:18

اسد عمر نے اپنے استعفے کی ایک مرتبہ پھر تصدیق کردی

جیو نیوز - اسلام آباد....... تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنے استعفے کی ایک مرتبہ پھر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اسمبلی سے استعفا دے دیا، بتا چکے ہیں کہ تصدیق کے لیے اسپیکر کے پاس اکیلے اکیلے نہیں جائیں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ حقیقی ترقی کی بجائے شوبازی والے منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیات کا بہتر نظام لایا جا رہا ہے، لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،لیپ ٹاپ کے بجائے اسکالرشپ پروگرام متعارف کرایا گیاہے۔ صوبائی وزیر شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے 7 نہیں، دو اضلاع میں ڈینگی آیا،پولیو خیبر پختونخوا سے نہیں فاٹا سے پھیل رہا ہے ، پولیو کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت اقدامات اٹھائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.