3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:18
جاوید نسیم کا پرویز خٹک کیخلاف10اکتوبرکودھرنے کااعلان
جیو نیوز - پشاور...... پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن خیبرپختونخوااسمبلی جاوید نسیم نے وزیراعلیٰ کے خلاف10اکتوبرکودھرنے کااعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کے خلاف پارٹی کےناراض ایم پی اے جاویدنسیم نے بغاوت کرتے ہوئے10اکتوبرکوپشاورمیں دھرنے کااعلان کیا ہے۔ جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئےجاویدنسیم کاکہناتھا کہ وہ دھرنے میں وزیراعلیٰ اورحکومت کی کرپشن اوردوسری بے قاعدگیوں کوبےنقاب کرے گا۔ ان کا کہناتھا کہ تبدیلی کے دعوے جھوٹے ہیں، پولیس کارویہ بدلہ نہ ہی کوئی اورتبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ پشاورمیں پینے کے پائپ بوسیدہ اوریرقان پھیلانے کاسبب ہیں، ان کوتبدیل نہیں کیاجارہا۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ عوام کے مینڈیٹ کااحترام نہیں کرتے، انہیں دوکروڑجبکہ منظورنظرایم پی ایز کو 30کروڑ روپے کا فنڈ دیا گیا اور پشاورکونظراندازکیاجارہاہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دھرنے میں ان کے ساتھ کئی دوسرے ایم پی ایزبھی شامل ہونگے۔