4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:8
عمران مجھے بتاتے تو نواز شریف سے بات کرکے وزیراعظم بنوادیتے،خورشید شاہ
جیو نیوز - سکھر ......پیپلز پارٹی کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر سیدخورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ملک میں نازک صورتحال ہے،خداراپاکستان کوبچائیں،سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کوسازش کرکےقتل کرنےکےمنصوبے سن کرافسوس ہوا،عمران خان کو وزیراعظم بننا تھاتو مجھےبتاتے،میں اراکین پارلیمنٹ کولےکرنوازشریف کےپاس پیدل چلاجاتا،نوازشریف سےدرخواست کرتاکہ اپنےووٹ عمران خان کودلواکروزیراعظم بنوادیں،مجھےافسوس ہوا کہ نوجوانوں کوہلاک کرکےسیاسی طورپرآگےبڑھنےکاپلان بنایاگیاتھا۔