4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 0:18
ڈیفنس سے اہم شخصیت کے رشتے دار کی لاش برآمد،پولیس ذرائع
جیو نیوز - کراچی.......ڈیفنس خیابان محافظ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکت سینے پر گولی لگنے سے ہوئی،موقع سے ایک پستول ملا ہے، تحقیقات کررہےہیں کہ قتل ہےیاخودکشی، ۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ 49سال کےہلاک شخص کی شناخت اجمل افضل کےنام سےہوئی ہے،اور متوفی شخص اہم شخصیت کا رشتے دار بتایا جاتا ہے۔