4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:28
کرپشن، بدانتظامی اور دہشت گردی نے پاکستان کو پولیو کا مرکز بنادیا
جیو نیوز - اسلام آباد.......ملک کے مختلف علاقوںٕ سے جمعے کو مزید8 بچوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد دو سو دو تک پہنچ گئی،یوں پاکستان نے اس مرض میں نیا ریکارڈ بنالیا،کرپشن، بدانتظامی اور دہشت گردی نے پاکستان کو پولیو کا مرکز بنادیا،جمعہ کو مزید 8بچوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد صرف اس سال مریضوں کی تعداد 202 تک پہنچ گئی،اس سے پہلے سن دو ہزار میں ایک سو ننانوے بچوں کو پولیو وائرس نے اپنا شکار بنایا تھا،قومی اداروں صحت کا کہنا تھا کہ صرف جمعہ کو مردان ، پشاور ، خیبر ایجنسی ، کوئٹہ ، جنوبی وزیرستان ، نوشہرہ ، ٹانک اور کراچی سے پولیوکے کل 8کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی خراب صورت حال نے بھی انسداد پولیو مہم پر برا اثر ڈالا اور کئی مقامات پر پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا،جس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی زندگیوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں،وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولیو مہم کے دوران 78 فیصد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا،عید کے بعد شہر کی 11 انتہائی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔ جس میں ڈراپس کے بجائے انجکشن استعمال کیے جائیں گے،ماہرین کے مطابق پولیو کی موجودہ صورتحال پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے ۔کیونکہ پاکستان کو بیرونی دنیا کے ساتھ آمدو رفت کے معاملے پر مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔