4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 2:58
وزیراعظم کے استعفے تک دھرنے سے نہیں جاؤں گا، عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی ہوگا جو لندن میں بیٹھ کر ماسٹر پلان بنائے گا، سیاست میں مفت مشورے ملتے ہیں، آج کے بعد انھیں جو بھی مشورہ دے گا اسے100 روپے بھی دینا ہوں گے۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میرٹ پر200پاکستانی ڈھونڈلیں تو پی آئی اے سمیت ہر ادارہ چلاسکتے ہیں، ابھی سے فہرستیں بنارہے ہیں کہ حکومت میں آتے ہی پروفیشنلزکو اداروں کی سربراہی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس کی چوری اس لیے ہوتی ہے کہ بڑے چور پکڑے نہیں جاتے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، زیادہ سے زیادہ 500 لوگ ہیں جن کو قانون کی گرفت میں لانا ہے، پاکستان خود ٹھیک ہوجائے گا،تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ انہیںپتا تھا کہ ان کے اٹھنے کے بعد نوازشریف یوٹرن لے لیں گے اور دھاندلی کی تحقیقات کا نتیجہ نہیں نکلے گا،لیکن وہ نوازشریف کے استعفے تک دھرنے سے نہیں جائیں گے۔