تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:18

چار دن پہلے آرمی چیف سے دکھ درد بیان کیا، الطاف حسین

جیو نیوز - لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے کبھی سندھ کی تقسیم کا مطالبہ نہیں کیا۔دل آزای پر پھر سے معافی مانگتے ہیں ۔ایم کیوایم کےجنرل ورکرزاجلاس سےٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھاکہ ملکی صورتحال سب کےسامنےہے۔ 4روز پہلےآرمی چیف سے اپنا دکھ درد بیان کیا تھا۔ اگران کے بعض الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی توپہلے بھی معذرت کرچکا ہوں اورآج پھرمعافی چاہتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھاکہ جی ایچ کیومیں بیٹھےوردی والےبھی لکھ رہے ہوں گےکہ متحدہ سےمہاجرکی طرف کیوں جارہےہیں؟ ملکی سلامتی کے لیے فوج کے ساتھ بہتر سے بہتر انڈر اسٹینڈنگ چاہتے ہیں۔متحدہ کے قائد کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ میں بیٹھےلوگ ایک خاندان ہیں ان کی آپس میں رشتےداریاں ہیں۔ بلدیاتی نظام جمہوریت کےلیےلازمی ہے۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم نے غریب کوجاگیرداروں اوروڈیروں کےبرابرمیں بٹھایاہے۔ انہوں نےعوام سےاپیل کی ہےکہ قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں ۔اگرکسی نے قربانی کی کھال چھینی تو وہ پارٹی سے فارغ ہوگا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق کو پنجاب اوربیرسٹرسیف کوخیبرپختونخوا اور فاٹا کا صدر جبکہ سہیل مشہدی اور رفیق اجمیری کو ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کا رکن بنانےکا اعلان بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.