تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:38

سیالکوٹ:چاروا سیکٹر میں بھارتی بارڈرفورس کی دوبار بلااشتعال فائرنگ

جیو نیوز - سیالکوٹ........سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے جمعے کی شام اور رات گئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے بعدرینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ رینجرزذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی جانب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو بار چارواہ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ترجمان کے مطابق جمعے کی شام سات بجے اور جمعے و ہفتے کی درمیانی رات ایک بجےبلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے بعد چناب رینجرز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔ ترجمان مطابق فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.