4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:48
خیبرپختونخوا:مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین عیدالاضحٰی منارہےہیں
جیو نیوز - پشاور ..........پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین آج عید الاضحی منا رہے ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے جن کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے، عید کی مبارک باد دی۔ نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی شروع ہوگئی ہے۔نمائندہ جیو نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا میں مقیم افغان مہاجرین سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج سعودی عرب کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔