تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:8

دھرنے کے شرکا آنکھوں میں خواب سجائے مایوس لوٹ گئے

جیو نیوز - اسلام آباد .......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ کے دھرنا شرکاء کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔پاکستانی عوامی تحریک کے کارکن آنکھوں میں بڑے بڑے خواب سجائے اسلام آباد آئے تھےلیکن جاتے ہوئے اتنےمایوس تھے کہ کہنے لگے’’کبھی نہیں لوٹیں گے‘‘۔لیکن بعض اپنابھرم رکھتے بھی دکھائی دیے۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ انقلاب لائیں گئے،ملک میں انقلاب آئے گا،نظام بدلے گا توملازمتیں ملیں گی اورسستی اشیابھی۔ کچھ ایسےنعرےسن کرگوجرانوالہ کا کاشف دھرنےمیں آ بیٹھالیکن دن گزرتے گئے اورمایوسی بھی بڑھتی رہی تو اس نے بھی گھر کی راہ لی۔ کاشف کا کہنا تھا کہ یہاں 60 دن سے اپنا کاروبار چھوڑ کر بیٹھا ہوں، اگر انقلاب آنا ہوتا تو پہلے ہی دن آجاتا،یہاں بیٹھے ہیں، بارشیں طوفان دیکھے،مگر کوئی پرسان حال نہیں، نہ بیٹھنے کی جگہ، نہ نہانے کی۔ کاشف اکیلانہیں، دھرنےکےاکثرشرکا عیدکےموقع پردھرنے کو خیرباد کہہ رہے ہیں لیکن جاتے ہوئےاپنابھرم رکھتے بھی دکھائی دیے۔کچھ کا کہنا تھا کہ ہم صرف سیخ کباب کھانے جا رہے ہیں، واپس آ جائیں گئے ۔کسی نے کہا کہ سامان پک اپ میں رکھ رہے ہیں،عید والے دن لاہور سے واپس آجائیں گئے، تو کچھ یہ کہہ بیٹھے کہ وہ فیصل آباد کے جلسے کی تیاری کے لیے جا رہے ہیں۔ دھرنےکےمقام یعنی ڈی چوک سےآبپارہ کافاصلہ زیادہ نہیں توکم بھی نہیں اورخاص طورپراس وقت کہ جب بھاری سامان کندھوں پہ اٹھایاہواورپیدل جاناہو لیکن اپنےگھروں کوجانے کی خوشی میں یہ سفرہنستے مکراتے آسانی سےکٹ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.