تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:38

عمران دھرنا ختم کرکے آئی ڈی پیز کے پاس جائیں،طاہر اشرفی

جیو نیوز - اسلام آباد.......پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر دھرنا ختم کر کے سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیزکےپاس جائیں۔ اسلام آباد میں نیوز کا نفرنس میں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے خاتمے کے لیے اگر یہ لوگ علما کی بات مانتے ہیںتو وہ تمام مکاتب فکر کے علماء کو ان کے پاس لے جانے کو تیار ہیں، اگر یہ لوگ دھرنے کے خاتمے کے لیے نہیں مانتے تو انہیں ایک سال تک بیٹھے رہنے دیں، پھر ایک سال کے بعد جانے کا کہیں تو حکومت ان سے کہے کہ ابھی نہ جائیں۔ طاہراشرفی نےکہاکہ عالمی داروں میں کام کرنے والے نہیں چاہتے کہ پاکستان میں پولیوختم ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.