4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:18
سوات:فائرنگ سے اے این پی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان جاں بحق
جیو نیوز - سوات .......سوات میں فائرنگ سے اے این پی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما محمد اشرف خان جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار بھی زخمی ہوا ہے۔جاں بحق ہونے والے اشرف خان کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق محمد اشرف خان امن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔