4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:58
کوئٹہ: اسپنی روڈ کے قریب دھماکا
جیو نیوز - کوئٹہ ........کوئٹہ میں اسپنی روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا اسپنی روڈ پر بکرا پیڑی کے قریب ہوا ہے۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت اوراس سے ہونے والے کسی قسم کے نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے ۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔