4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:8
اسلام آباد :دھرنے کے شرکاء عیدالاضحیٰ پر قربانی کیلئے اونٹ لے آئے
جیو نیوز - اسلام آباد .........اسلام آباد کے دھرنے کے شرکاء عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈی چوک پر اونٹ لے آئے۔ جن کا کہنا ہے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر ڈی چوک پر ہی اونٹ کی قربانی دیں گے۔ڈی چوک پر اونٹ کو دیکھنے کیلئے لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عید کیلئے یہاں مزید قربانی کے جانور بھی لائے جاتے ہیں یا یہ اونٹ بھی واپس لے جایا جاتا ہے۔