تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:18

حیدرآباد :ملکہ اور حور کی جوڑی کی قیمت صرف 50 لاکھ

جیو نیوز - حیدرآباد ..........حیدرآباد میں عید الاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی پیروی کے لیے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے لیکن حیدرآباد کے علاقے پکا قلعہ کی ملکہ اور حور نے لوگوں کی نیندیں اڑدی ہیں۔اس جوڑے کی قیمت ہے صرف پچاس لاکھ روپے۔پکا قلعہ میں ملکہ اور حور شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ خواتین ، بچے اور جوان سب ہی ان کے دیوانے ہیں۔ حور کو اپنے سفید رنگ پرغرور ہے توسانولی رنگت پر سفید موتیوں کی مالا اورسر پرانارکلی کی طرح تاج سجائے ملکہ کو بھی اپنے حُسن پر ناز ہے۔ جب کھنکتی ہوئی پائل پہنے دونوں نے نازوانداز سے واک کی تودیکھنےوالے تعریف کیے بغیر نہ رہ سکےاور موبائل فون پرتصویریں اور مووی بنانے میں مصروف ہوگئے۔ملکہ اور حور کے نازو نخرے بھی خوب اٹھائے جاتے ہیں۔مالک کا کہنا ہے کہ انہیں پالنے میں اس کا بڑا خرچہ ہوا ہے۔انہیں دودھ، مکھن اور بادام کھلائے جاتے ہیں۔ایک 40من کی ہےتو دوسری 35من کی ہے جنہیں پورے سال دودھ اور گھی پلایا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی مالیت پچاس لاکھ روپے ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان خوبصورت جانوروں کو دیکھنے کے بعد ان کی قربانی پر دل تو دکھتا ہے لیکن اللہ کی راہ میں خوبصورت جانوروں کو قربان کرنے کے عمل سے ان کو دلی سکون ملتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.