تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:48

سرگودھا:پولیس کے مبینہ تشدد سے55 سالہ خاتون جاں بحق

جیو نیوز - سرگودھا......سرگودھا میں پولیس کے مبینہ تشدد سے55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 120 جنوبی میں 55 سال کی خاتون پولیس کے مبینہ تشدد سےہلاک ہوگئی۔ہلاک ہونے والی خاتون کے ورثا نے ڈی ایچ کیو چوک پرلاش رکھ کراحتجاج کیا۔اہل محلہ کے مطابق 2009میں خاتون کے بیٹے نے گاؤں کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا اور بیٹے کے نہ ملنے پر اس کی والدہ پر تشدد کیاجس سے وہ ہلاک ہوگئی۔ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے سیاسی دباؤ پر5 سال بعد مقدمہ درج کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.