4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:8
کوئٹہ:دھماکے میں 7 افراد زخمی ،ڈی ایس پی محفوظ
جیو نیوز - کوئٹہ........ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر بکرا پیڑی کے قریب دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 7ہوگئی ۔سی سی پی اوکوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ ٹارگٹ کون تھا، تاہم دھماکے کے وقت ڈی ایس پی نعیم اچکزئی اپنی گاڑی میں وہاں سے گزر رہے تھے تاہم خوش قسمتی سے وہ اس دھماکے میں محفوظ رہے۔سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد شہرمیں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں 30سے40 کلو گرام دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا۔