4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:18
ٹانک:امن کمیٹی کے سربراہ کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم حملہ
جیو نیوز - ٹانک.......ٹانک میں امن کمیٹی کے سربراہ کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے کوٹ اعظم میں امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ ان پر ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے حملہ کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرپاؤ محسود اس حملے میں محفوظ رہے البتہ ان کی گاڑی حملے میں تباہ ہوگئی ہے۔