تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:38

کوہاٹ:دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

جیو نیوز - کوہاٹ ........کوہاٹ میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 3افراد دم توڑگئے۔پولیس کے مطابق ان 3زخمیوں کی ہلاکت کے بعدجاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی جبکہ واقعے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا کوہاٹ کے پشاور چوک میں بس اڈے پر ہوا۔ دھماکا خیز مواد ایک پک اپ گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئےجبکہ قریبی اسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے 3افراد طبی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.