تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:29

جسٹس ریٹائرڈ خلیل رمدے نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا

جیو نیوز - اسلام آباد........جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے ہیں لہٰذا وہ 14 دن میں معافی مانگیں، عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف فوجداری اور دیوانی مقدمہ کیا جائے گا۔نوٹس کے متن میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے نےیہ بھی کہا ہے کہ عمران خان نے جس وقت کے بارے میں الزمات لگائے ہیں اس وقت میں لندن میں تھا،معافی نہ مانگنے کی صورت میں عمران خان کے خلاف ملکمیں اور بیرون ملک دعویٰ دائر کروں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.