تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:18

وزیر اعظم ہوتا تو عہدہ چھوڑ کر انتخابات کرادیتا،راجہ پرویز اشرف

جیو نیوز - اسلام آباد.........سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہ نما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی وزیر اعظم سے زبردستی استعفیٰ مانگے تو وہ غیر آئینی ہے لیکن وزیر اعظم خود مستعفی ہونا چاہیں تو یہ آئینی طریقہ ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم ہوتے تو فوری طور پرعہدہ چھوڑ کر دوبارہ انتخابات کراتے۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے اسلام آباد کا نظام ٹھپ پڑا ہے، حکومت کواس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سیاستدانوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.