تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:18

بچے قربانی کے جانور وں کی سجاوٹی اشیا خریدنے میں پیش پیش

جیو نیوز - لاہور........پاکستان میں بقر عید میں دو دن باقی ہیں مگر بچوں کی تو ابھی سے عید ہو گئی۔جانوروں کی آؤ بھگت ،ناز نخروں میں مصروف ہیں،خوب سجاوٹیں ہو رہی ہیں۔بقرعید پر جہاں قربانی کے لیے جانور خریدے پر زور ہوتا ہے وہیں بچے بڑوں سب کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا جانور خوبصورت بھی نظر آئے۔ یہی وجہ ہے کہ عید کے نزدیک جانوروں کو سجانے کی چیزوں کی خریداری بھی بڑھ جاتی ہے۔ بقر عید کیا آئی لاہور میں دہلی گیٹ کے باہر گھوڑوں کی سجاوٹی اشیاء کی مارکیٹ اب قربانی کے جانوروں کو سجانے کی مارکیٹ بن گئی ہے، اس میں جھانجر، پٹہ، مالا، جپو، گانی، مرخ اور دیگر اشیاء ایسے جیسے دلہن کا سنگھار، بچوں کی کوشش وہ چیز خریدیں جس میں ان کا جانور سب پر بازی لے جائے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں ان اشیاء کی زیادہ مانگ نہیں ہوتی، بڑی عید پر ان کی اچھی کمائی ہوجاتی ہے۔ بڑے بھی بچوں کی فرمائشیں پوری کرنے کے لئے دور دور سے آتے ہیں۔ قربانی کے لئے لوگ خوب صورت اور توانا جانور تو خریدتے ہی ہیں، سجاوٹی اشیاء ان کی خوب صورتی کو اور بڑھا دیتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.