تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:28

عید قرباں قریب تر، جانورں کی خریداری تیز تر

جیو نیوز - لاہور.......عید قرباں جوں جوں قریب آ رہی ہے،جانوروں کی خریداری بھی بڑھتی جا رہی ہے،لاہور میں خواتین اوربچےبھی منڈیوں میں جاجا کر جانور پسند کر رہے ہیں ۔لاہور کی 7 بڑی منڈیوں میں خواتین اور بچے قربانی کے جانور پسند کر رہے ہیں، کوئی بکرا پسند کر رہا تو کوئی چھترا، کئی بچے تو بڑے جانوروں کے شوقین ہیں۔ مرد حضرات بیوی بچوں کو اپنے ساتھ لے تو آئے ہیں لیکن مہنگائی سے خاصے پریشان نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت جانور زیادہ مہنگے ہیں۔دوسری طرف بیوپاری بھی خوش نظر نہیں آتے۔ ان کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں سہولتوں کا فقدان ہے،پینے کا پانی بھی خریدنا پڑرہا ہے۔ خریداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید پر مہنگائی کوئی نئی بات نہیں ،جس نے قربانی کرنی ہے وہ تو ہرحال میں کرے گا،چاہے جانور کتنا ہی مہنگا کیوں نہ ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.