تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:38

سیالکوٹ کا بھاری بھرکم ببلو قربانی کیلئے تیار، قد ساڑھے 4فٹ

جیو نیوز - سیالکوٹ.......قربانی کے جانور آپ نے بہت دیکھے ہوں گے۔سیالکوٹی ببلو اپنی خوبصورتی اور شرارتوں کی وجہ سے ہر دلعزیز بنا ہوا ہے۔ سیالکوٹ کے ببلو بیل کے انداز ہیں نرالے۔گھر والوں کے ساتھ باہر والے بھی ہیں جس کے متوالے۔تین سال کا یہ ببلو دن بھر محلے میں دھما چوکڑی مچائے رکھتا ہے۔راستے میں گائے بھینسوں کو چھیڑنا بھی اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔گھوم پھر کر ببلو واپس اپنے گھر پہنچنے کے بعد،اپنی پسندیدہ خوراک سے دو دو ہاتھ بھی کرنا نہیں بھولتا۔ساڑھے چار فٹ اونچا اوربھاری بھرکم ببلو اپنی شرارتوں کے باعث پورے علاقے میں مشہور ہے۔جسے عیدالاضحیٰ پرقربان کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.