تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:28

فاروق اعوان پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی

جیو نیوز - کراچی...... کراچی کے حساس علاقے ڈیفنس میں گزشتہ دنوں ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملہ کرنے والا شخص معذور نہیں تھا،یہ راز فاش کیا ریڈ زون میں لگے خفیہ کیمروں نے۔ کراچی کا پوش علاقہ ڈیفنس جہاں غیر ملکیوں کی رہائش گاہوں کےعلاوہ غیر ملکی سفارتخانے بھی موجود ہیں ،جن کی حفاظت کے لئے کروڑ روپے خرچ کر کے خفیہ کیمروں اور پولیس کی مدد سے سیکورٹی کا جال بچھائے جانے کے دعوے کئے جاتے ہیں ،لیکن اس ان دعووں کی قلعی اس وقت کھلی جب ایس ایس پی ایس ائی یو فاروق اعوان پر حملہ کرنے والے حملہ آوار آزادانہ ریڈ زون میں نقل وحرکت کرتے رہے۔ ابتداء میں بتایا گیا کہ حملہ آور معذور شخص تھا لیکن ایس ایس پی فاروق اعوان کے گھر کے قریب لگے خفیہ کیمرے نے راز کا انکشاف کیا کہ حملہ آور نہ تو معذور ہے اور نہ ہی اکیلا بلکہ دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ساتھ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان بھی ساتھ ہیں جو فاروق اعوان کی آمد اور راستے کے بارے میں حملہ آور کی رہنمائی کر رہے ہیں ،خفیہ کیمروں کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنے حملہ آور ریڈ زون میں حملے کی تیاری میں مصروف ہیں، دو مقام تبدیل کئے لیکن کئی گھنٹوں تک ریڈ زون میں ان دہشت گردوں کو خفیہ کیمروں کی مدد سے دیکھے جانے کے باوجود روکنے والا کوئی نہیں،بالآخر وہ وقت آ ہی گیا جب رات نو بجکر چار منٹ پر اس جگہ دھماکا خیر مواد کی گاڑی کھڑی کی گئی ،جیسے ہی ایس ایس پی فاروق اعوان کا قافلہ وہاں پہنچا تو زور دار دھماکا ہواجس میں ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت دیگر پولیس اہلکاراور شہری زخمی ہوئے جبکہ دو افراد جاں بحق بھی ہوئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.