تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:58

رحیم یارخان: میٹرک کا طالب علم نقل کے الزام میں گرفتار

جیو نیوز - رحیم یارخان...... رحیم یارخان کے قریب خان پورمیں میٹرک کے طالب علم کو نقل کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیااور مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق سٹی تھانے نے ماڈل ہائی اسکول خان پورکے سپرنٹنڈنٹ رضی الرحمان کی مدعیت میں میٹرک کے طالب علم ذیشان کے خلاف ضمنی امتحان کے پرچے میں نقل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا اوراسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ بچوں کے حقوق کےلیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں نے واقعے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ طالب علم کے لیے ایک پرچے میں کاپی کیس کرنا ہی بہت بڑی سزا ہے ۔ اس کا سال ضائع ہوگیا یہ سزا ہی کافی تھی جبکہ طالب علم کو جیل نہیں بھیجنا چاہیے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.